ابنا:تفتان سے کوئٹہ آنے والی زائرین کی بس پر خودکش حملے کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ دہشتگردوں کو لگام دے اور اس واقعہ کی جلد از جلد تحقیقات کروا کر پس پردہ حقائق کو منظر عام پر لایا جائے اور دہشت گردوں کو سزا دی جائے، تاکہ آئندہ اس قسم کی کارروائیوں کی حوصلہ شکنی ہوسکے۔ اپنے مذمتی بیان میں جے ایس او پاکستان کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ دہشت گرد پورے پاکستان میں دندناتے پھر رہے ہیں، وہ جہاں چاہتے ہیں اپنی مرضی کی کارروائی کر لیتے ہیں اور حکومتی ادارے تماشہ دیکھتے رہ جاتے ہیں، جبکہ ہمارے وزیراعظم صاحب یہ بیان دیتے ہیں کہ دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
ایاز حسین سیال کا مزید کہنا تھا کہ عوام جان چکی ہے کہ یہ حکومت جھوٹے وعدوں کے تحت برسر اقتدار آئی اور اقتدار کی کرسی میں بیٹھنے کے بعد قطعی طور پر بھول گئی ہے کہ اس عوام سے حکومت نے کچھ وعدے کیے تھے۔ اب یہ ان وعدوں کو بھلا کر صرف اپنے لوگوں کو نوازنے پر تلی ہوئی ہے۔ جے ایس او کے مرکزی نائب صدر کا کہنا تھا کہ حکومت یہ بات یاد رکھے کہ تقریباً ایک سال پہلے انہی دنوں میں کوئٹہ کے حالات خراب کرکے شیعیان حیدر قرار کو نشانہ بنایا گیا تھا لیکن حکومت شاید بھول چکی ہے کہ اس وقت اہل تشیع نے کس طرح پورے ملک کو جام کر دیا تھا۔ حکومت وقت ہوش کے ناخن لے اور ملک میں امن و امان کو بحال کرنے کے لیے اپنی ذمہ داری نبھائے، وگرنہ ہم پورے ملک کو اس طرح جام کر دیں گے کہ ایک پتہ بھی نہیں ہل سکے گا۔
.....
/169